کراچی : فورسز کی لانڈھی میں کارروائی، رزاق آباد حملے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے علاقے لانڈھی میں فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس کمانڈوز پر حملے میں ملوث 2 مبینہ دہشت گرد ماردیئے، مقابلے میں اے ایس آئی اور 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔


کراچی رزاق آباد میں دہشت گردی کے بعد لانڈھی میں فورسز نے حملے میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں چھاپہ مارا۔


رینجرز اور پولیس پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جبکہ دستی بم بھی پھینکے، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔


رینجرز اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے باہر پولیس کمانڈوز کی بس پر حملے میں ملوث تھے۔ سماء

میں

کی

burger

tests

KESC

policy

pipeline

Tabool ads will show in this div