ترک افواج شام میں داخل، ترک بادشاہ کے مزار کا کنٹرول حاصل کرلیا
اسٹاف رپورٹ
انقرہ : ترک افواج نے شام ميں کارروائی کرتے ہوئے سلطنت عثمانيہ کے بادشاہ سليمان شاہ کے مزار کا کنٹرول حاصل کرليا۔
ترک وزيراعظم احمد داؤد اوگلو نے ٹوئٹر پيغام ميں بتایا کہ ترک افواج نے شام ميں داعش کے زير قبضہ علاقے ميں کامياب آپريشن کے بعد سلطنت عثمانيہ کے بانی دادا سليمان شاہ کے مزار کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ترک افواج کو کسی مزاحمت کا سامنا نہيں کرنا پڑا تاہم حادثے میں ايک فوجی ہلاک ہوا۔ سماء