چٹکیوں میں مسئلہ سملجھانے والی زبیدہ آپا؛ایک عہد کا خاتمہ

Jan 05, 2018

پاکستان کی نامور کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا گزشتہ رات حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔زبیدہ آپا کی سدا بہارشخصیت ، کھانا پکانے اور آسان گھریلو ٹوٹکوں سے لے کرمتعدد حوالوں سے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ ان کے جانے سے سب ہی اداس ہیں۔ زندہ دلی اور اچھا پہننا اوڑھنا ان کا خاصا تھا۔ ہرمسئلے کا حل چٹکیوں میں بتانے والی زبیدہ آپا کی کمی سب کو محسوس ہو گی۔

زبیدہ آپا کی ٹی پر آمد سال 1996 میں ہوئی ، ان کا پہلا پروگرام ’’ڈالڈا کا دسترخوان‘‘ تھا جوجلد ہی خواتین میں بےانتہا مقبولیت حاصل کرگیا۔ زبیدہ طارق کے نوبہن بھائی تھے جن میں معروف رائٹراورصداکارانورمقصود، جانی پہچانی مصنفہ اور شاعرہ زہرہ نگاہ، ڈیزائنر صغریٰ کاظمی، اور پاکستان کی معروف ترین ڈرامہ رائٹر فاطمہ ثریا بجیا مرحومہ شامل ہیں۔

زبیدہ آپا کے اچانک انتقال پرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ان کے چاہنے والوں، شوبز شخصیات، سیاستدانوں سمیت سب ہی نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ جن میں سے کچھ شامل کیے جا رہے ہیں۔

             

death

Zubaida Apa

chock

Tabool ads will show in this div