نامور سابق کرکٹر بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور
کولمبو : سابق سری لنکن بلے باز جے سوریا بیماری کے باعث بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے جے سوریا کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئےہیں۔

انہیں کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف کا سامنا تھا، جس پر ان کی سرجری کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہو سکیں۔
وہ آئندہ چند روز میں آپریشن کے لیے میلبورن جائیں گے، جہاں انہیں آپریشن کے بعد کافی عرصے تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سماء
body
Sanath Jayasuriya
unable to walk
without crutches
knee
تبولا
Tabool ads will show in this div