امریکا شدید برفباری اور سرد ہوائیں،ایمرجنسی نافذ

نیویارک/نیوجرسی/میسی سپی/وسکونسن: امریکا میں سخت سردی نے ہر طرف تباہی مچا دی، سرکار دفاتر اور سکولوں میں چھٹی،5ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، جب کہ 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بڑے علاقے کو گیس کی کمی کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا بھر ٹھنڈ میں ٹھٹھرنے لگا ہے، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے سبب میسی سیپی میں کئی مقامات پر پانی کی لائنز پھٹ گئیں۔

   

مشی گن، ٹیکساس وسکونسن، نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

     

نیوجرسی اور نیویارک میں ساحل بھی برف سے ڈھک گئے، جب کہ پھسلن کے باعث گاڑیوں سڑکوں پر آپے سے باہر ہونے سے سیکڑوں حادثات رپورٹ کیے گئے۔

     

سخت سردی اور تیز ہواؤں کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ، جب کہ اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں چھٹیاں کردی گئیں۔

شدید سردی کی لہر نے انیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے۔ طوفانی ہواؤوں کے باعث پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

کئی وسطی اور شمالی مشرقی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔

سرد موسم فلوریڈا میں تیس سال بعد برف باری لے آیا، سخت موسم کے باعث ٹرینوں اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، جب کہ نیاگرا فال بیشتر مقامات پر منجد ہوگئی۔

   

نیویارک کے پارکس میں فوارے اور لوگوں کے گھروں کے تالاب بھی جم گئے، برفباری کا نیا بم آج مزید ٹھنڈ اور سرد ہوائیں لا رہا ہے، ورجینیا سے مین ہیٹن تک شدید برفباری اور کئی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف جم چکی ہے۔ سماء

 

USA

AMERICA

WINDY

SNOWFALL

United States Of America

Wisconsin

freezing

Mississippi

Niagara Falls

snowy

Tabool ads will show in this div