دہشت گردکلبھوشن نےنئی ویڈیومیں بھارت کےبخیئےادھیڑدئیے

اسلام آباد / نامعلوم مقام : بھارتی جاسوس کلبھوشن نے اپنی نئی ویڈیو میں اپنی ہی حکومت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سفارت کار ملاقات کے بعد میری ماں پر کیوں چلا رہا تھا، "را" کیلئے کام کرنے کو کیوں جھٹلایا جارہا ہے، بھارتی حکومت اور عوام کو یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ میں اب بھی بھارت اور را کا سرونگ کمیشنڈ آفیسر ہوں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور وڈیو بیان جاری کر دیا گیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ والدہ سے ملاقات کروانے پر پاکستان کا بے حد مشکور ہوں، میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں۔ ملاقات بہت خوشگوار ماحول ميں ہوئي۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں، میرے انٹیلیجنس ایجنسی کیلئے کام کرنے کو کیوں جھٹلا رہے ہیں۔ اُنہوں نے دعا کہي جو ہندووں ميں بہت عام ہے تب ميں نے کہا گھبرائيں نہيں ممي۔ ميري ماں اور ميري بيوي کو بہت سختي سے ہدايات دي گئيں۔

وہ خوفزدہ کيوں تھيں؟ جو ہوا سو ہوا ليکن اُن کي آنکھوں ميں خوف نہيں ہونا چاہيے تھا۔ اُن کو دھمکايا گيا اور وہ بھارتي سفارتکار جو اُن کے ساتھ آيا تھا جيسے ہي ميري ماں باہر نکليں وہ اُن پر چيخ رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری والدہ بہت ڈری ہوئی تھی، بيوي کي آنکھوں ميں خوف ديکھا، پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں کہا بھارتی سفارتکار میری ملاقات کے بعد میری ماں پر کیوں چلا رہا تھا، ملاقات کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے والدہ کو مار پیٹ کر لایا گیا ہو۔ سماء

FOREIGN OFFICE

WIFE

INDIAN TERRORIST

VIDEO MESSAGE

INDIAN SPY

Indian Naval Officer

Kulbhushan Jhadav

Tabool ads will show in this div