دہشتگردی کیخلاف جنگ،امریکاکاپاکستان کو ساڑھے تین ارب ڈالرزامداد دینےکااعلان

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کی تعریف کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ پائیدار امن اور تعلقات کی مضبوطی کیلئے پاکستان اور افغانستان پر اس سال ساڑھے تین ارب ڈالر خرچ کریں گے۔

واشنگٹن میں کانگریس کمیٹی کو بریفنگ میں وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے عزم کو سراہا۔ جان کیری کہتے ہیں وہ پاکستانی قیادت سے ملے تو  ان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کا زبردست جذبہ محسوس کیا۔ پشاور میں اسکول پر حملے کے بعد پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کےخلاف کارروائی کاعزم کرلیا ہے۔ امریکا بھی پاکستان کے ساتھ مل کر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے جو دونوں ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

جان کیری کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان اور افغانستان کے ساتھ شراکت داری اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تین ارب چالیس کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستانی عوام سے اپنے رابطے مضبوط بنانے کیلئے امریکا توانائی، سیکیورٹی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقی کیلئے بھی پاکستان سے تعاون کر رہا ہے۔ سماء

کو

Inqilab March

کیخلاف

noc

Tabool ads will show in this div