امریکا نے پاکستان کا نام خصوصی واچ لسٹ میں ڈال دیا

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کا نام کو خصوصی واچ لسٹ میں ڈال دیا، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی رواداری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو مذہبی رواداری کی خلاف ورزی پر خصوصی واچ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے، اس فہرست میں دنیا کے دیگر 9 ممالک بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برما، چین، ایران، سعودی عرب، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور اریٹیریا کو ایک مرتبہ پھر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر دوبارہ فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ پاکستان کو بھی خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی رواداری کی خلاف ورزی کررہا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں کو مذہبی آزادی اور عقائد کی بنیاد پر غیر منصفانہ طور پر قتل اور قید کیا جارہا ہے۔
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سالانہ بنیادوں پر انفرادی مذہبی آزادی، عبادت اور عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حکومتوں کو ممالک کی خصوصی واچ لسٹ میں شامل کرتے ہیں۔ سماء