شاہین ویلنگٹن پہنچ گئے؛فزیکل فٹنس کیلئے جم کرمحنت

Jan 04, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/PAK-TEAM-PRACTICE-PKG-04-01.mp4"][/video]

ون ڈے سیریز کے پہلے امتحان کے لئے شاہین نیلسن سے ویلنگٹن پہنچ گئے۔ بارش کے باعث نیٹ سیشن نہیں ہوسکا۔ کھلاڑیوں نے جِم میں فزیکل فٹنس بہتر بنانے پر توجہ دی۔

سال کے پہلے امتحان کے لئے شاہین نیلسن سے ویلنگٹن پہنچ گئے۔بارش نے نیٹ پریکٹس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔کھلاڑیوں نے جم میں فٹنس بہتر بنانے پر توجہ دی۔

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیٹ سیشن کل ہوگا۔کپتان سرفراز احمد گزشتہ روز پریکٹس میچ میں کامیابی سے خوش ہیں جبکہ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کھلاڑی سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

گرین شرٹس ،نیوزی لینڈ کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزپرمشتمل سیریز کھیلیں گے۔ شیڈول کے مطابق ایک روزہ میچز 6، 9، 13، 16 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔ 25 جنوری کو دوسرا اور 28 جنوری کو تیسرا ٹٰی ٹوئنٹٰی میچ کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسکواڈ میں اظہرعلی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس،عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخرزمان، بابراعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ سماء

ODI

pakistan cricket team

wellington

Tabool ads will show in this div