پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے؛عمران خان
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے الزامات لگا کرپاکستان کی توہین کی دانستہ کوشش کي۔افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں۔ مالی مفادات کي خاطر کسی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے امریکی صدر کی پاکستان کو مسلسل دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہارکیا اور کہا کہ انہوں ںے ہمیشہ کسی اور کی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی۔
عمران خان کے مطابق ٹرمپ کے الزامات سے سبق ملا ہے کہ مالی مفادات کی خاطر کسی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے لیکن افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ امریکی نئی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔ افغان مسئلے کے حل کیلئے چین، روس اور ایران کیساتھ ملکر تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں۔ سماء