چین کے فوجی اڈوں کے قیام کامنصوبہ زیرغورنہیں؛دفترخارجہ

Jan 04, 2018

اسلام آباد: پاکستان نے چین کی جانب سے فوجی اڈوں کے قیام کی درخواست موصول ہونے کی خبروں کی تردید کردی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی زائرین اور بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں واضح الفاظ میں بتایا کہ چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔ چند عناصر سی پیک منصوبے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس پر پاکستانی زائرین کو ویزہ نہ دینا افسوسناک ہے ۔ بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری نہیں کیے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے قیدیوں اور ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا تعین اقتصادی پالیسی کے تحت نہیں ہوتا ۔ پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ کبھی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے زور زبردستی سے کام نہیں لیا ۔ سماء

FOREIGN OFFICE

China military base

Tabool ads will show in this div