روسی مقتول رہنما کی یاد میں ہزاروں افراد کی ریلی
اسٹاف رپورٹ
ماسکو : روس میں جنگ مخالف مقتول رہنما نیمتسووف کی یاد میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔
دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد نے کریلمن کے قریب اس مقام پر پھول رکھے اور شمعیں روشن کیں جہاں جمعے کے روز نیمتسووف کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ اپوزیشن رہنما، صدر ولادی میر پوٹن کے سخت مخالف تھے اور انہوں نے یوکرین میں جنگ کے خلاف رائے عامہ بیدار کرنےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سماء