نیپال میں نئے آئین کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا احتجاج، پولیس سے جھڑپ
اسٹاف رپورٹ
کٹھمنڈو : نیپال میں نئے آئین کیخلاف اپوزیشن ارکان سڑکوں پر آگئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔
نیپال کی حکومت پارلیمنٹ میں قرار داد پر رائے شماری کے ذریعے نیا آئین نافذ کرنا چاہتی ہے جبکہ 30 جماعتوں کا اپوزیشن اتحاد قومی اتفاق رائے اور بحث و مباحثہ کے ذریعے نئے آئین کی تشکیل چاہتی ہے۔
حکومتی مؤقف کیخلاف کٹھمنڈو میں اپوزیشن کے ہزاروں ارکان سڑکوں پر آئے جنہیں روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا، لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ ہوئی، سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔ سماء