امداد کے جواب میں ہم نے یہ سب کیا، وزیر خارجہ کا امریکا کو جواب

کراچی : وزیر خارجہ نے امریکی الزامات کے جواب میں نیا ٹوئٹ کردیا، کہتے ہیں ہمارے ہزاروں شہری اور فوجی آپ کی چھیڑی جنگ کی چھینٹ چڑھ گئے، ہماری دہلیز پر اپنی ناکامیوں کا ملبہ نہ رکھیں، ماضی سکھاتا ہے کہ امریکا سے تعلق میں احتیاط کی جائے، آپ خوش نہیں افسوس ہے، ہمارے وقار پر اب سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے نیا ٹویٹ کردیا، پاکستان پر تعاون نہ کرنے کے الزام پر ان کا کہنا ہے کہ پوچھتے ہو کیا کیا؟، ایک آمر نے فون کال پر سرینڈر کیا، ہزاروں جوان آپ کی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے، امریکاکی خدمت میں مگن ہوکر ہم نے ملک کو 10 سال لوڈشیڈنگ کے حوالے کیا، معیشت برباد ہوگئی لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں۔

مزید جانیے : پاکستان کاٹرمپ کےبیان پردباؤ نہ لینےکادوٹوک عزم

انہوں نے مزید کہا کہ بلیک واٹر اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے، 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کررہے ہیں، ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھیں، آپ خوش نہیں افسوس ہے، لیکن ہمارے وقار پر اب سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ 15 سال میں 33 ارب ڈالر کی امداد کے باوجود تعاون نہیں کیا، پاکستان کو امداد دینا امریکی حکمرانوں کی بے وقوفی تھی، اب ایسا نہیں ہوگا۔

تفصیلات پڑھیں ؛ پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بیوقوفی کی، ٹرمپ

مزید جانیے : پاکستان پر دباؤ بڑھانے کیلئے مزید اعلانات متوقع ہیں، وائٹ ہاؤس

پاکستان نے امریکی الزامات ہر سطح پر مسترد کئے، دفتر خارجہ سے بھی بیان جاری ہوا جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی ٹرمپ کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے یکسر رد کردیا گیا تھا۔ سماء

FOREIGN MINISTER

USA

War on Terror

Coalition Support Fund

Tabool ads will show in this div