ایران کے معاملے پر اوباما، نیتن یاہو آمنے سامنے
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : ایران کے مسئلہ پر امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم آمنے سامنے آگئے، بینجمن نتن یاہو کانگریس سے خطاب کرنے جارہے ہیں اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو اطلاع تک نہ دی گئی۔
امریکا اسرائیل تعلقات میں اہم موڑ، اسرائیلی وزیراعظم اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ آمنے سامنے آگئے۔
ایران پر وائٹ ہاؤس کی پالیسی کچھ اور، مگر اسرائیل کا ایجنڈا کچھ اور ہے، وائٹ ہاؤس کو خبر تک نہ ہوئی کانگریس اسپیکر جان بوئیہنر نے اسرائیلی وزیراعظم کو خطاب کی دعوت دے دی، اس خطاب کا نشانہ امریکا ایران مذاکرات ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو امریکی کانگریس کو ایران کے خطرے کی شدت سے آگاہ کریں گے، ایران کے بارے میں خفیہ معلومات بھی سامنے لانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف صدر اوباما نے کہا ہے کہ نتن یاہو خطاب کی کوئی اہمیت نہیں، پولنگ سروے میں امریکی عوام نے بھی کانگریس میں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر ناپسندیدگی ظاہر کی ہے۔ سماء