جنوبی کوریا: شہری کا حملہ، امریکی سفارتکار زخمی

اسٹاف رپورٹ

سیؤل : جنوبی کوريا کے دارالحکومت سیؤل ميں حملہ آور نے امريکی سفارتکار کو زخمی کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، امریکا  نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

سيؤل ميں امريکی سفير مارک لپرٹ کو  تقريب کے دوران ايک شخص نے تيز دھار آلے سے حملہ کرکے لہولہان کرديا، جس کے بعد انہيں طبی امداد کيلئے اسپتال منتقل کرديا گيا، حملہ آور امريکا اور جنوبی کوريا کی فوجی مشقوں کيخلاف نعرے لگارہا تھا۔

امريکی حکام نے سفارتکار پر حملے کے واقعے کی شديد مذمت کی ہے، سفارتخانے کے مطابق مارک لپرٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سماء

زخمی

امریکی

gifts

Tabool ads will show in this div