تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد کی ریلی
اسٹاف رپورٹ
تل ابیب : اسرائيلی وزيراعظم کی جارحانہ پاليسيوں کے باعث اپنے ہی عوام ميں غيرمقبول ہوتے جارہے ہیں، تل ابيب ميں شہريوں نے نیتن یاہو کیخلاف ريلی نکالی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اسرائيلی وزيراعظم کی پاليسيوں سے ناراض ہزاروں افراد تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے، شہريوں نے بينرز بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر نيتن ياہو مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، خطے میں امن و استحکام کيلئے پاليسيوں ميں تبديلی ضروری ہے۔ سماء