طالبان دہشت گردی سے باز نہ آئے تو معاملات پر ازسر نو غور کرنا ہوگا، رحیم اللہ یوسفزئی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن رحیم اللہ یوسف زئی نے بھی صورتحال کو خطرناک قرار دے دیا، کہتے ہیں طالبان دہشت گردی سے باز نہ آئے تو معاملات پر ازسرنو غور کرنا ہوگا۔


بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ صورتحال واضح نہیں، ایف ایس اہلکاروں کے قتل کے بعد صورتحال انتہائی پیچیدہ اور خطرناک ہوچکی ہے، مذاکرات میں پیشرفت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور مہمند واقعات کے بعد حکومت پر دباؤ آرہا ہے، طالبان پر تشدد کارروائیوں سے باز نہیں آتے تو پوری صورتحال پر از سر نو سوچنا ہوگا۔ سماء

پر

selfie

سے

Pakistani

tests

sargodha

offers

woes

nbp

blockade

confrontation

Tabool ads will show in this div