مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس اسٹیشن پر حملہ
اسٹاف رپورٹ
سری نگر : مقبوضہ کشمير ميں مسلح افراد نے پوليس اسٹيشن پرحملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کرديا۔ بھارتي ميڈيا کے مطابق حملہ آور عمارت کے اندرموجود ہيں۔
واقعہ مقبوضہ کشمير کي ڈسٹرکٹ کاٹھوا ميں پيش آيا، فوجي وردي ميں ملبوس حملہ آوروں نے تھانے پر دھاوا بول ديا فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمي ہوئے۔ بھارتي ميڈيا کے مطابق حملہ آور عمارت ميں موجود ہيں، جن سے مقابلے فوجي اور پوليس اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہيں۔ سماء