پاک فوج کے آپریشن کے باعث دہشتگردافغانستان آرہےہیں،افغان صدر
اسٹاف رپورٹ
کابل : افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان آ رہے ہیں، وہ اسے صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تبدیلی سمجھتے ہیں۔
امریکا کے دورے پر روانگی سے پہلے کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشرف غنی بولے وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فوجی آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان منتقل ہورہے ہیں، دہشت گردوں کوایک جگہ سے نکال کردوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے، اس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا۔
اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خطرے کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے، موسم بدلنے کے بعد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آسکتی ہے۔ سماء
کے
شوبز
birthday
handed
پاک فوج
تبولا
Tabool ads will show in this div