امریکی ایئرپورٹ پر نامعلوم شخص کا اہلکاروں پر حملہ
اسٹاف رپورٹ
نیو اولینز : امریکا میں نامعلوم شخص نے ائیرپورٹ پرموجود اہلکاروں پر حملہ کردیا، تاہم حملہ آور پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق نیواولینز ائیرپورٹ پر ساٹھ سالہ شخص نے خاتون اہلکار کے منہ پر اسپرے کیا، اس سے قبل وہ تیز دھار آلے سے ایک اہلکار کو زخمی کرچکا تھا، جس کے بعد ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی۔ اطلاع پر پوليس موقع پر پہنچي اور حملہ آور کو گولي مارکے ہلاک کرديا۔ سماء