جدید سنگاپور کے بانی اور رہنما لی کوان یو انتقال کرگئے
اسٹاف رپورٹ
سنگاپور : جدید سنگارپور کے بانی رہنما لِی کوان یو اکانوے برس کی عمر میں چل بسے، انہیں مشرق بعید کا مدبر سیاستدان سمجھا جاتا تھا۔
لی کوان یو نے اپنی تدبیر سے قدرتی وسائل سے محروم ایک چھوٹے سے جزیرے کو معاشی طور پر ترقی یافتہ اور کامیاب ملک میں بدل کے رکھ دیا۔ سنگار پور کو خوشحال اور عملی طور پر بدعنوانی سے پاک ملک بنایا، لی کوان سولہ ستمبر انیس سو تیئیس کو سنگار پور میں پیدا ہوئے۔ وہ کمیونزم کے خلاف تھے لیکن ان پر الزام لگا کہ کمیونسٹ اندازِ حکمرانی اختیار کیا تاکہ اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھا سکیں۔ سماء