امریکا کی افغان فورسز کو2017تک مالی معاونت کی یقین دہانی

اسٹاف رپورٹ


کیمپ ڈیویڈ   :   امریکا نے افغان فورسز کی دوہزار سترہ تک مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر خارجہ جان کیری کہتے ہیں امریکا  طالبان یا داعش کے قدم جمانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا۔

کیمپ ڈیوڈ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان مذاکرات ہوئے، بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں جان کیری نے کہاکہ امریکا افغانستان کی طویل المدت سیکورٹی اور اسٹریٹیجک سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے آیندہ دو برس اور اس کے بعد بھی افغانستان میں  امریکی فوج کے نمایاں کردار جاری رکھنے کی تجویز دی۔ افغان صدر نے افغان جنگ میں امریکی فوج کی قربانیوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کا خیرمقدم کیا۔ سماء

کی

decision

pipeline

demand

press

tariffs

Tabool ads will show in this div