افغان صدر حامد کرزئی کا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، امریکا سے سیکیورٹی معاہدے پر گفتگو

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : افغان صدر حامد کرزئی نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور امریکا سے سیکیورٹی معاہدے پر انہیں اعتماد میں لیا، مولانا  کہتے ہیں افغانستان میں طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان داخلی مصالحت کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔


افغان صدر حامد کرزئی اور مولانا فضل الرحمن نے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا ہوگا، نواز حکومت قیام امن کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے، فغانستان میں بھی طالبان اور دوسرے فریقین کے درمیان داخلی مصالحت کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہیئں۔


ان کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کو تمام مسائل پر ایک پیج پر لانے کیلئے نواز حکومت کوششاں ہے۔


حامد کرزئی نے امریکہ سے سیکیورٹی معاہدے پر مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لیا اور ترکی میں مذاکرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔


مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان مصالحت خطے میں امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔ سماء

کا

پر

کو

سے

birthday

decision

markets

demand

hub

deepens

فون،

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div