ٹرمپ کا بیان ذلت ہے؛شریف برادران کو ڈوب مرنا چاہیے،عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کے بیان پر رد عمل دے دیا۔ کہتے ہیں حقائق جاننے والے ٹرمپ کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوں گے۔ قربانیاں بھی ہم نے دیں، نقصان بھی ہمارا ہوا اور ذلیل بھی ہمیں کیا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں انتخابات وقت سے پہلے ہوں۔ شریف برادران کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔

چارمقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پییش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کے مطابق پاکستان کو امداد دینے سے انہیں کچھ نہیں ملا۔ پاکستان کی معیشت کو سو ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں تھی لیکن یہ ہمیں لیکر گئے۔ انہی ڈالروں نے ہمارے ملک میں تباہی مچائی۔ قربانیاں بھی ہم نے دیں اور نقصان بھی ہمیں ہوا اس کے باوجود ہمیں ہی ذلیل کرایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ ٹرمپ کو افغان جنگ کی کوئی سمجھ نہیں۔ہمیں سبق سیکھنا چاہیئے، پیسہ لیکر کسی اور کی جنگ لڑنے میں ذلت اور تباہی ہے۔ میں کہتا تھا یہ ہماری جنگ نہیں ہے تو مجھے طالبان خان کہا جاتا تھا۔ یہ بیان ہمارے لیے عبرتناک ہے کہ آئندہ کسی کی جنگ میں شریک نہ ہونا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس میں نااہلی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ اقامے میں ایف زیڈ کمپنی سامنے آئی جو کوئی کام نہیں کر رہی تھی، کروڑوں ڈالر اس ملک سے کمپنی میں بھیج کر سعودیہ میں ہل میٹل میں جاتا تھاجو حیسن شریف چلا رہا تھا۔ یہ منی لانڈرنگ کا طریقہ تھا جو سامنے آ رہاہے۔ کمپنی کام ہی نہیں کرتی تھی تو تنخواہ کس بات کی۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں بھائی چوری بچانے سعودیہ گئے، شرم ہو تو ڈوب کرمرجائیں۔ پہلے این آر کی قوم کو سمجھ ہی نہیں آئی تھی، پہلا این آر او باہر ہی طے ہوا تھا پھر سپریم کورٹ میں جسٹس افتخار چوہدری نے اسے مسترد کیا۔ آج قوم متحد ہے کہ کوئی این آر او قبول نہیں کریں گے۔ 300 ارب سے زیادہ کی چوری ہے جو ابھی سامنے نہیں آئی۔ این آر او ہوا تو قوم سڑکوں پر نکلے گی کوئی برداشت نہیں کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کیلئے تیار ہے۔ ہم تو انتخابات پہلے چاہتے ہیں۔ ملکی حالات آپ کے سامنے ہیں، وزیراعظم کٹھ پتلی ہیں جنہوں نے اسحاق ڈار کو ملک سے باہر بھگا دیا۔ حکومت کا کام بڑے ڈاکوؤں کو بچانا ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں عام اننتخابات وقت سے پہلے ہوں یہی جمہوریت کو آگے بڑھانے کا طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے موقع پر ایک ٹوئٹرپیغام میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالردے کر بےوقوفی کی۔ پاکستان نے ہمیں سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا۔سماء

PTI

IMRAN KHAN

US AID

AFGHAN WAR

panama case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div