امریکانےافغانستان میں تعینات فوج کی تعدادبرقراررکھنےکی یقین دہانی کرادی

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن    :   امریکا نے افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرادی،امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ افغان فوج کیلئے مشاورت اور تربیت کا کام جاری رہے گا۔

واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما کی افغان ہم منصب اشرف غنی سے ملاقات  ہوئی، ملاقات کے بعد  مشترکہ  نیوز کانفرنس میں براک اوباما نے کہا کہ افغانستان میں تعینات نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی رواں سال کے آخر تک موجود رہیں گے۔ امریکی فوجی تربیت اور مشاورت کے ساتھ ساتھ  انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں میں بھی افغان فوج کی مدد کریں گے۔

افغان صدر اشرف غنی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو تقویت دینے اور افغانستان کی مدد کرنے پر صدر اوباما اور امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ سماء

میں

کی

registered

press

tariffs

Tabool ads will show in this div