پاکستان اورامریکا کی فوجی مشقیں موسم خزاں میں ہونگی،سینٹرل کمانڈ

ویب ایڈیٹر:


واشنگٹن  :   امریکی اور پاکستانی افواج رواں سال کے آخر میں مشترکا فوجی مشقیں کریں گے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق مشقیں بحری، بری،فضائی اور اسپیشل آپریشن پر مشتمل دستے حصہ لیں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقیں اسی سال اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پالیسی دستاویز جاری کر دیا گیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ وارانہ ایکسرسائز اور مشترکا ٹریننگ کے 100 سے زائد ادوار منعقد کیے جائیں گے، فوجی مشقوں کے دوران مختلف موضوعات پر سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے، فوجی مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس ٹریننگ کے علاوہ سول ملٹری تعلقات کی بہتری کی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے۔ سماء

میں

کی

crimes

windies

Tabool ads will show in this div