امریکا کا افغانستان میں مزید مشیر اور فوج بھیجنے کا فیصلہ
واشنگٹن : امریکی اخبار کے مطابق انتظامیہ امریکا نے افغانستان کیلئے مزید مشیر اور فوج بھیجنے کا فیصلہ ہے، تاہم حتمہ فیصلہ ایوان میں ہوگا۔
امریکی اخبار کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق امریکا جنگ زدہ ملک افغانستان میں ایک بار پھر مزید فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے، اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تین ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بعد امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
افغانستان کی مزید بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ایک بار امریکی انتظامیہ نے مزید فوجی دستوں کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں مزید فوج بھیجنےکی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق پنٹاگون نے پہلے ہی تین ہزار اضافی اہلکار بھیج کر افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار تک بڑھا دی ہے، جب کہ جلد ہزاروں امریکی مشیر بھی افغانستان کی سرحد پر اہلکاروں کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔
The United States has foolishly given Pakistan more than 33 billion dollars in aid over the last 15 years, and they have given us nothing but lies & deceit, thinking of our leaders as fools. They give safe haven to the terrorists we hunt in Afghanistan, with little help. No more!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) 1 January 2018
امریکی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جنرل نکلسن فوجیوں کی تعداد نسبتا کم بڑھائیں گے، جب کہ دہشت گردوں، طالبان اور داعش کے ٹھکانوں پر زیادہ سے زیادہ بمباری کی جائے گی، تاہم دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے سال 2018 میں افغانستان کی صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی جنرل نکلسن کا کہنا ہے کہ ایک ہزار مشیر پہلے سے ہی افغانستان میں موجود ہیں، جب کہ سال نو پر اس تعداد میں ایک ڈرامائی حیثیت سے اضافہ ہوگا۔
#Pence pays surprise visit to US troops in Afghanistan https://t.co/6BRkUgwAvc
— CGTN (@CGTNOfficial) 22 December 2017
I liked a @YouTube video https://t.co/1kPTov6A3P US Troops Combat Footage in Afghanistan • Clashes With Taliban • Afghanistan War
— Gurankush Singh (@GurankushBoss00) 1 January 2018
This is what the weather at Afghanistan border looks like.
Troops live in tents & the weather & Afghan terrorists have severely slowed down the construction work on forts. But as always the sheer willpower, resolve & morale of our troops (FC/Army/Levies) is winning us this fray pic.twitter.com/m7FW8Ce3Ij — Asfandyar Bhittani (@BhittaniKhannnn) 23 December 2017
امریکی میڈیا کے مطابق مشیروں اور فوجیوں میں اضافہ کسی حد تک پاکستان پر دباؤ بڑھانے کیلئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ امریکی کمانڈر کے مطابق افغانستان میں مشیروں اور فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد دہشت گردوں اور داعش کے خلاف ایکشن اور آپریشنز میں تیزی لانا ہے۔ سماء