جرمن طیارہ ساتھی پائلٹ نے جان بوجھ کر گرایا، تفتیش کاروں کا انکشاف
اسٹاف رپورٹ
پیرس : فرانس میں تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کے بارے میں انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آیا ہے، تفتیش کاروں کا کہنا ہے طیارہ کوپائلٹ نے جان بوجھ کر گرایا۔
جرمن کمپنی کا بدقسمت طیارہ اے 320 فرانس میں تباہ ہوا، جس میں 150 مسافر اور عملے کے افراد موجود تھے، بلیک باکس حاصل کرکے جب گفتگو کا ریکارڈ نکالا گیا تو انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آیا۔
پیرس میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں واقعے کے تفتیش کار نے کہا ہے کہ حالات و شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ جرمن مسافر طیارہ کوپائلٹ نے جان بوجھ کر گرایا تھا، جس وقت کپتان کاک پٹ سے کچھ دیر کیلئے باہر گیا، جرمن نژاد کوپائلٹ نے تنہا کاک پٹ کا کنٹرول سنبھال کر دروازہ بند کردیا، کپتان جب واپس آیا تو کوپائلٹ نے دروازہ نہیں کھولا اور بٹن دباکر طیارہ نیچے گرادیا۔ سماء