بھارتی قید سے رہائی پانے والا حسنین گھر پہنچ گیا

Jan 01, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Child-Hasnain-Arrive-Home-Lhr-01-01.mp4"][/video]

لاہور: بھارت سے آٹھ ماہ کي قيد کے بعد رہائي پانے والا حسنين گھر پہنچ گيا، پندرہ سالہ حسنين کے اہل خانہ خوشي سے پھولے نہيں سما رہے، کہتے ہيں اللہ تعالٰي نے انہيں نئے سال کا تحفہ ديا ہے۔

بھارتي قيد سے رہائي پانے والا پندرہ سالہ حسنين گھر پہنچ گيا، اہل خانہ کي خوشي ديدني تھی والدہ ديوانہ وار معصوم بيٹے کا منہ چومتي رہيں ۔ والدہ کا کہنا تھا کہ اللہ نے نئے سال کا تحفہ جھولي ميں ڈال ديا ہے۔

قوت سماعت اور گويائي سے محروم حسنين کے گھر پہنچنے پر عزيز و اقارب نے مٹھائي تقسيم کي، والد کا کہناتھا کہ آج اللہ تعالي نے انہيں نئي زندگي دي ہے ۔

حسنين اشارے سے بتاتاہے کہ اسے ايک موچھوں والا اپنے ساتھ گاڑي پر لے گيا جس کا اسے کوئي علم نہيں، پندرہ سالہ حسنين دو مئي دو ہزار سترہ کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا ۔سماء

indian jail

india release

Tabool ads will show in this div