یمن صورتحال،امریکابرطانیہ کی سعودیہ کومکمل تعاون کی یقین دہانی

اسٹاف رپورٹ


لندن / واشنگٹن : سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے یمن میں حملوں کے باجود حوثی جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری ہے، امریکا اور برطانیہ نے آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، ایران اور حزب اللہ کا کہنا ہے یمن میں جارحیت فوری بند کی جائے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے لگاتار تیسری رات یمن میں حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔۔۔ فضائی حملے دارالحکومت صنعا اور جنگجوؤں کے  مضبوط گڑھ صعدہ میں کیے گئے۔  فضائی کارروائیوں میں اب تک چھ بچوں سمیت 39  شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔  فضائی حملوں کے باوجود جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے عدن کے قریبی  شہر شاقرا پر بھی قبضہ کر لیا ۔ اور انہیں عدن جانے والے راستوں پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یمن میں آپریشن کی حمایت اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے پیشکش کی، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یمن میں پائیدار امن و استحکام سیاسی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون نے بھی شاہ سلمان کو فون کرکے تعاون کا یقین دلایا۔  

ايران نے ایک بار پھر یمن میں فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ ايراني وزير خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ بيرونی حملوں سے خونريزی کے خلاف کچھ حاصل نہيں ہوگا، سب کو قومی سطح پر مصالحت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جارحیت کرنے والوں کو ہمیشہ شکست اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سماء

کی

press

tariffs

belgium

tours

Tabool ads will show in this div