اٹک میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق
اٹک : اٹک میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں دھماکا سلنڈر پھٹنے اور ہلاکتیں ملبے میں دبنے کے باعث ہوئیں۔
اٹک کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی بالائی منزل پر سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا، ملبے میں دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اسپتال کو خالی کروا لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید افراد دبے ہوسکتے ہیں۔ سماء