پاکستان سے کھیلنے سے انکار، سابق کرکٹرز بھارت پر برس پڑے

Jan 01, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Pak-India-Reax-PKG-01-01.mp4"][/video]

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان جاويد ميانداد، رميز راجہ اور راشد لطيف بھارت پر برس پڑے، کہا کھيل اور سياست کو الگ رکھنا ہوگا۔

پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سيريز کھيلنے سے بھارت نے انکار کردیا، جاويد ميانداد کہتے ہيں پی سی بی کو آئی سی سی ميں جارحانہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔

سابق کپتان رميز راجا نے فيصلے کو افسوسناک قرار ديا اور کہا کہ بھارت کو جلد پيچھے ہٹنا پڑے گا۔ راشد لطيف کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی سی سی ايونٹ ميں بھارت کے ساتھ نہ کھيلے۔

وفاقی وزير بين الصوبائی رياض پيرزادہ بھی مودی سرکار پر برس پڑے، کہا بھارت پاکستان سے ڈرتا ہے، کرکٹ کو سیاست کی نذر کرنا شرمناک ہے۔ سماء

Amir Sohail

Tabool ads will show in this div