شہر اقتدار میں گلگت کی ثقافت کے رنگ بکھر گئے
اسلام آباد : اسلام آباد میں وادی گلگت کے خوبصورت رنگ بکھر گئے، مدھرآواز اور من کو چھوتے انداز نے جادوئی سماں باندھا تو ننھے فنکاروں نے بھی اپنا حصہ خوب ڈالا۔
شہر بے مثال میں گلگت کے حسین جلوے، غذر کے باسیوں نے لوک ورثہ میں کھلے آسمان تلے ثقافتی میلہ سجا دیا، علاقائی موسیقی کا الگ ہی انداز تھا، تال اٹھی، دھن بڑھی تو راگ جوان ہوگئے، مقامی فنکاروں نے آواز کا جادو جگایا۔
سروں کی اس حسین محفل نے شائقین کو حصار میں جکڑلیا، ننھے فنکاروں کی پرفارمنس بھی لاجواب رہی، موسیقی کی مٹھاس ماحول میں گھل گئی، منچلے بھی تھرک اٹھے۔
سیاحت و ثقافت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سجائے گئے میلے میں گلگت کا ہر رنگ ہی نرالا تھا۔ سماء
music
singing
CULTURAL SHOW
تبولا
Tabool ads will show in this div