پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بیوقوفی کی، ٹرمپ

واشنگٹن : امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے پاکستان کو 15 پندرہ سال میں 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، کہتے ہیں پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر کی امداد دے کر بے وقوفی کی، پاکستان دہشت گردوں کی مدد کرتا ہے ليکن اب ايسا نہيں چلے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔ سماء

USA

THREAT

POTUS

Tabool ads will show in this div