پاکستانی طیارہ پرواز کرتے ہی حوثی باغیوں کا ایئرپورٹ پر حملہ

اسٹاف رپورٹ

صنعا : الحدیدہ میں پاکستانی طیارہ پرواز کرنے کے بعد حوثی باغیوں نے ایئرپورٹ پرحملہ کر دیا، دوسری جانب عرب لیگ کے سربراہان میں مشترکہ فوج بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے انخلاء کے بعد باغیوں کے حملے سے الحدیدہ ایئرپورٹ کو شدید اسے شدید نقصان پہنچا، ادھر مصر میں عرب لیگ کے رکن ممالک نے مشترکا فوج بنانے پر اتفاق کرلیا، لیکن یہ ابھی واضع نہیں ہو سکا کہ اس فوج کو یمن بھیجا جائے گا یا نہیں، یہ رضاکار فوج ہوگی اور اسے منظم کرنے کے لیے عرب لیگ اپنے رکن ممالک کے فوجی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

 

مصری حکام کا کہنا ہے یہ فوج چالیس ہزار اعلٰی تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل ہوگی اور اسے فضائی اور بحری مدد بھی حاصل ہوگی۔ سماء

کا

پر

Economy

war

twins

heroes

Tabool ads will show in this div