مشرف غداری کيس: رضا قصوری کہتے آج سرپرائز ملے گا

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو آج طلب کررکھا ہے۔ عدم پیشی کی صورت میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے سابق صدر کی پیشی کیلئے سیکیورٹی پلان بنالیا۔ احمد رضا قصوری کہتے ہیں آج پھر سرپرائز دیں گے ۔

پرویز مشرف کی آج عدالت طلبی کے موقع پر ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ پیشی کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

سابق صدر کو خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں آج پیشی کی آخری مہلت دے رکھی ہے۔ پرویز مشرف کی پیشی کے موقع پر اے ایف آئی سی سے اسلام آباد نیشنل لائبریری میں قائم خصوصی عدالت تک روٹ لگایا جائے گا۔ راستے میں سیکورٹی کیلئے ایک ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات ہوں گے۔  رینجرز اہلکار پولیس کی معاونت کریں گے۔

سماء سے گفتگو میں پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ وہ آج ایک بار پھر سرپرائز دیں گے اور یہ سرپرائز کچھ بھی ہو سکتا ہے اس کیلئے مقررہ وقت تک انتظار کیا جائے۔

سات فروری کو پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سابق صدر 18 فروری کو پیش ہو جائیں گے۔ جس پر عدالت نے آج تک کی آخری مہلت  دی تھی،آج بھی پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں۔ سماء

آج

increase

asian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div