عدن پر کنٹرول کیلئے گھمسان کی لڑائی، کیمپ پر حملے میں 45 پناہ گزین ہلاک

اسٹاف رپورٹ

صنعاء : یمن کے شہر عدن پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے یمنی فوج اور حوثیوں میں شدید لڑائی جاری ہے، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں، شہر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے نکلنا انتہائی مشکل ہوگیا، شمالی یمن کے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 45 افراد جان سے گئے۔

یمن کے شہر عدن کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے گلی کوچوں میں فوج اور حوثیوں کی جنگ جاری ہے، حوثی باغی شہر کے ہوائی اڈے کے گرد و نواح میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں۔

شہر میں مار دھاڑ اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، ہلاکتوں کا شدید خطرہ ہے، 5 شہری فائرنگ کی زد میں آکر جان سے جاچکے ہیں، ادویات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی معطل ہے۔

عدن کی اس صورتحال نے پاکستانی خاندانوں کو انتہائی خطرناک حالات سے دوچار کردیا ہے، کچھ دیر پہلے عدن میں موجود پاکستانی عدنان نے سماء سے بات چیت میں بتایا کہ جنگجو شہر کے قریب ہیں۔

شمالی یمن میں بے گھر پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے میں 45 افراد جان سے گئے، سینکڑوں زخمی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سماء

KESC

democratic

warne

kalam

lda

Tabool ads will show in this div