سعودی سرحد پر یمنی باغیوں کا حملہ، ایک فوجی جاں بحق، 10 زخمی

ویب ایڈیٹر

ریاض : سعودی سرحد پر یمنی باغیوں کے حملے میں ایک فوجی جاں بحق اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سعودی وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے ملحقہ جنوب مغربی پہاڑی علاقے عاصر میں سعودی بارڈر گارڈز پر حوثی باغیوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی حکومت کیخلاف بغاوت اور سعودی اتحادیوں کے آپریشن کے بعد یمن سعودی عرب سرحد پر جھڑپ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ سماء

زخمی

gifts

crimes

Tabool ads will show in this div