خوست میں کرپشن کیخلاف مظاہرے کے دوران خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

خوست : افغانستان کے مشرقی صوبے خوست ميں کرپشن کیخلاف مظاہرے کے دوران خودکش حملے ميں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق خوست بم دھماکے ميں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہيں اسپتال منتقل کرديا گيا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے سامنے کرپشن کیخلاف مظاہرہ ہورہا تھا، اس دوران ايک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑاديا، افغان پارليمنٹ کے رکن ہمايوں بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سماء

gifts

passport

Tabool ads will show in this div