نئے سال پر ہوائی فائرنگ، 8 افراد زخمی، سال کا پہلا ملزم گرفتار
کراچی : نیوائیر جشن مناتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
، ملک بھر میں نئے سال کو بھرپور طريقے سے خوش آمديد کہا گیا، وہی انتظامیہ کی جانب سے بار ہا ہوائی فائرنگ سے روکنے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد، ملیر اور ناظم آباد میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ، میٹروول سائیٹ میں ہوائی فائرنگ ایک شخص زخمی جبکہ گارڈن میں ہوائی فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطيف ٹاون ميں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیوائیر پر آئس نامی منشیات فروخت کرنے والا سال نو کا پہلا ملزم گرفتار کرلیا۔ سماء
New year
people injured
2018
aerial firing
تبولا
Tabool ads will show in this div