مولا بخش چانڈیو کی شریف برادران پر گولہ باری
کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے شریف برادران پر دل کھول کر گولے برسائے، کہتے ہیں لاڈے دعا لینے سعودی عرب گئے ہیں لیکن میاں صاحب کے مزید مشکل دن آنے والے ہیں، نواز شریف کو نظریہ ماننے سے بھی انکار کردیا۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مولا بخش چانڈیو نے شریف برادران اور مخالفین پر خوب گولے برسائے۔
ان کا کہنا ہے کہ لاڈلے دعا لینے گئے ہیں، دعا بھی نیت پر ہوتی ہے، ان کی نیت پاکستان کیلئے اچھی نہیں، شریف برادران کیلئے مزید مشکل دن آئیں گے۔
مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ ان کا ہر ادارے اور صوبے سے تصادم ہے، میاں صاحب آپ نظریہ نہیں، نظریہ مفاہمت نہیں کرتا، میاں صاحب! نظریہ روتا نہیں، آپ کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے۔ سماء
Saudi Arab
PMNL
Mola Bux Chandio
Panama
تبولا
Tabool ads will show in this div