پراسرار فلو میں مزید 3 جانیں نگل لیں، تعداد 11 ہوگئی

Dec 31, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/MUL-FLU-DEATH-UPD-PKG-31-12.mp4"][/video]  

ملتان : ملتان میں پراسرار فلو نے آج بھی 3 افراد کو شکار کیا، 2 ہفتوں میں 11 افراد جان سے گئے، 23 مريض نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ملتان میں پراسرار زکام محکمہ صحت والوں کیلئے درد سر بن گیا، نزلہ، کھانسی، جسم میں درد اور فلو 2 ہفتوں میں کئی جانیں لے چکا، مرنے والوں کی عمریں 25 سال کے اوپر تھیں، خواتین اور مرد دونوں شکار بنے۔

ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسرار زکام سیزنل انفلوئنزہ اے، ایچ ون این ون ہے، جو جانیں لے رہا ہے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو زکام کے مریض سے تھوڑا فاصلہ رکھنے کی اپیل کی ہے، نشتر اسپتال ميں 20 بيڈ کا وارڈ قائم کرديا گيا ہے۔ سماء

 

PUNJAB

death

HEALTH

influenza

Tabool ads will show in this div