یمن بحران : سلامتی کونسل کی قرار داد تعطل کا شکار، ترک صدر ایران جائینگے
اسٹاف رپورٹ
صنعاء : یمن میں حوثی باغیوں پر عرب اتحاديوں کے حملے جاری ہيں، سلامتی کونسل ميں روس کی قرار داد تعطل کا شکار ہے، بحران پر بات چيت کيلئے ترک صدر رجب طيب اردوان ايرانی ہم منصب کی دعوت پر منگل کو تہران جائيں گے۔
یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی تھم چکی ہے، عرب اتحاد کی فضائی بمباری 10 روز سے جاری ہے، عدم کا بیشتر حصہ سرکاری فوج کے کنٹرول میں ہے۔
صنعاء اور عدن سمیت لڑائی کے دیگر مقامات پر انسانی بحران ہے، لوگوں کو بنیادی ضروریات حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے، اسپتالوں میں زخمیوں کی آمد جاری ہے۔
ریڈ کراس نے 24 گھنٹے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاکہ امدادی ٹیمیں انسانی بحران کی صورتحال سنبھال سکیں، زخمیوں تک طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جائے، عدن کے جنوبی علاقے 2 روز سے بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔ سماء