دورہ نیوزی لینڈ: نئے سال کے پہلے امتحان کیلئے تیاریاں جاری

Dec 31, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/PAK-TEAM-IN-NZ-1500-PKG-31-12.mp4"][/video]

نیلسن:شاہینوں کا دورہ نیوزی لینڈ نئے سال کا پہلا امتحان ہے جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے بھرپور تيارياں شروع کرديں۔

سیر سپاٹوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ نیلسن میں سرفراز الیون نے مشکل امتحان کی تیاریوں کا آغاز کیا۔ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس بہتر بناناخاص ہدف بن گیا۔

بلے بازوں کو کوچز نے خصوصی ٹپس دیں۔ سوئنگ اور سیم سے نمٹنے کے گر سکھائے۔کپتان سرفراز احمد اور کوچز نے کھلاڑیوں کوگیم پلان بھی سمجھایا۔

چار دن شاہین پریکٹس کریں گے۔تین جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف سائیڈ میچ کھیلیں گے۔پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز چھ جنوری سے ہوگا۔

گرین شرٹس ،نیوزی لینڈ کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزپرمشتمل سیریز کھیلیں گے جبکہ اس سے پہلے 3 جنوری کو پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ایک روزہ میچز 6، 9، 13، 16 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔ 25 جنوری کو دوسرا اور 28 جنوری کو تیسرا ٹٰی ٹوئنٹٰی میچ کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسکواڈ میں اظہرعلی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس،عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخرزمان، بابراعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ سماء

 
Tabool ads will show in this div