سال 2017 میں پاک فضائیہ کی شاندارکامیابیاں

اسلام آباد:سال دوہزارسترہ میں پاکستان ائرفورس کی کارکردگی شانداررہی ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ  کو ترکی کا اعلی ترین ایوارڈ لیجین آف میریٹ سے نوازا گیا- فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں جے ایف سیونٹین طیارے شامل کئے۔ دو سیٹوں والے جے ایف سیونٹین طیاروں نے کامیاب اڑان بھری۔

فضائی سرحدوں کے نگہبان دوہزار سترہ میں بھی خوب متحرک رہے ۔۔ سولہ فروری دو ہزار سترہ کو پاکستان ائیر فورس کے نمبر چودہ اسکواڈرن میں جے ایف سیونٹین شامل کئے گئے

تئیس مارچ کو پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام تبدیل کرکے ائیر مارشل اصغر خان نام سے منسوب کیا گیا۔۔ پاک فضائیہ نے اٹھائیس اپریل کو دفاع کےمیدان میں ایک اورسنگ میل عبور کیا اور دوست ملک چین کے اشتراک سے دو سیٹوں والے جے ایف سیونٹین بی تھنڈرنے چینی شہر چینگڈو میں کامیاب اڑان بھری۔

چھ جولائی کو ایوی ایشن سٹی اینڈ ائیریونیورسٹی ایروایپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ چاراگست کو فضائیہ میڈیکل کالج پی اے ایف فیصل کا بنیاد رکھا گیا جسے بعد میں آنجہانی ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔

چودہ اگست پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پہلی مرتبہ سعودی ہاکس اور سولو ترک فضائی مظاہرہ فاطمہ جناح پارک اسلام میں ہوا۔

چوبیس اگست کو پی اے ایف کیمپ بڈھ بیرمیں فلائنگ آفیسرمریم مختار شہید وومن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ چودہ ستمبر کو پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقیں شاہین سکس چین میں ہوئیں۔ پانچ اکتوبر کو برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ ریڈ ایروز ٹیم نے پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین کے ساتھ مل کرفضائی مظاہرہ پیش کیا۔

پندرہ اکتوبرکوائیرپاورسینٹر آف ایکسی لینسی میں کثیرالملکی فضائی ایکسرسائز ایسز میٹ کے نام سے ہوئیں۔ بارہ سے اٹھارہ نومبر تک پاکستان ائیر فورس نے دبئی ائیرشو میں شرکت کی ۔ بیس نومبرکو پاکستان ائیرفورس اورپیپلزلبریشن آرمی چائنہ نے پی اے ایف بیس سمونگلی میں فضائیہ مظاہرہ کیا۔

پچیس دسمبرکو قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے یوم ولادت کے دن پی اے ایف بیس بھولاری کا افتتاح کردیا گیا۔

PAKISTAN AIR FORCE

Year ender

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div