یمن، باغیوں اور فوج میں جھڑپوں میں شدت، 140 افراد ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

صنعاء : یمن کے جنوبی علاقوں میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، 24 گھنٹے میں 140 افراد جان سے جاچکے۔

جنوبی یمن میں حوثی باغیوں اورفوج کے درمیان مسلسل لڑائی کے سبب ریڈکراس کے طیاروں کیلئے طبی امداد کی فراہمی اب تک ممکن نہ ہوسکی، 3 ہزار زخمی اسپتالوں میں طبی امداد کے منتظرہیں۔

شہر عدن میں جنگی محاذ سب سے زیادہ گرم ہے، 24 گھنٹے کے دوران قصبہ دالہ میں 19 حوثی باغی اور 15 سرکاری فوجی ہلاک ہوئے۔

صوبہ ابعین میں 7 افراد لقمہ اجل بنے، عرب اتحاد کی فضائی بمباری سے صوبہ شبوہ میں 10 حوثی باغی ہلاک ہوئے۔ سماء

registered

Tabool ads will show in this div