یمن میں حوثی باغیوں پر عرب اتحادیوں کے حملے، امریکا بھی مدد میں پیش پیش
اسٹاف رپورٹ
صنعاء : يمن میں حوثیوں کیخلاف عرب اتحاد کی فوج کارروائی جاری ہے، باغیوں کے زیر قبضہ فوجی تنصیبات اور اڈوں پر فضائی حملے کئے گئے، امریکا نے اتحادی افواج کو اسلحے کی فراہمی تیز کردی۔
اتحادی طیاروں نے وسطی یمن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ملٹری بیس پر بمباری کی، حدیدہ، ساعدہ، حاجا اور شمالی عدن کے علاقوں میں فوجی تنصیبات اور ایک زیر زمین اڈے کو نشانہ بنایا گیا، حملوں ميں مکانات ملبے کا ڈھير بن گئے، کشيدہ صورتحال کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہيں۔
ادھرامريکا کی جانب سے سعودی اتحاد کو اسلحے کی فراہمی ميں تيزی آگئی، اقوام متحدہ نے لڑائی ميں اب تک 560 افراد کے مارے جانے کی تصديق کی ہے جبکہ 74 بچوں کی ہلاکت پر تشويش کا اظہار کيا ہے۔
ريڈ کراس کی بھی يمن ميں ریسکیو کارروائياں جاری ہيں، امدادی سامان لے کر دوسرا طیارہ آج صنعا پہنچے گا۔ سماء