ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے نے ایف سی اہلکاروں پر ٹینکر چڑھادیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/FC-Men-Over-Run-Qta-30-12.mp4"][/video]

خاران: ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے آئل ٹینکر ڈرائیور نے تعاقب کرنے پر ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر ٹینکر چڑھادیا، حادثے میں پانچ ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ ٹینکر ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ خاران کے علاقے پتکین میں پیش آیا۔ ایف سی حکام کے مطابق گشت میں مصروف ایف سی اہلکاروں نے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈرائیور کے نہ رکنے پر ایف سی اہلکاروں نے آئیل ٹینکر کا تعاقب شروع کردیا۔

اس دوران ایف سی اہلکاروں نے اپنی گاڑی ٹینکر کے آگے لاکر اسے روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے رکنے کی بجائے ٹینکر ایف سی کی گاڑی پر چڑھادیا، حادثے میں ایف سی کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار نائب صوبیدار سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعہ کے بعد آئیل ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگیا۔ ایف سی حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال پہنچائیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سمگل کر نے والے آئیل ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ سماء

accidents

irani

Tabool ads will show in this div