یمن : سعودی فضائی کارروائی جاری، متعدد حوثی اور باغی فوجی ہلاک

اسٹاف رپورٹ

صنعاء : سعودی اتحاد کی فضائی بمباری سے حوثی باغیوں اور معزول صدر عبداللہ صالح کی فوج کے متعدد ارکان ہلاک ہوگئے۔

عدن سے صنعاء تک حوثی باغیوں پر سعودی اتحاد کی فضائی بمباری جاری ہے، تازہ حملہ صنعاء کے شمال میں صوبہ عمران پر ہوا، جہاں موجود حوثی باغی اور معزول صدر عبداللہ صالح کی وفادار فوج کے متعدد افراد مارے گئے، طیاروں نے شہر عتیق کے ایک فوجی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

صنعاء میں بھی عرب اتحاد کی فضائی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 2012ء میں معزول ہونے والے صدر عبداللہ صالح سے وفادار ری پبلکن گارڈ کی فوج حوثی باغیوں کے ساتھ مل کر سرکاری فوج کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ سماء

kunduz

crimes

Tabool ads will show in this div